Advertisement

نااہلی اور بے حسی ملکر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ،شہباز شریف

شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نااہلی، ہوس اور بےحسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ارکان پارلیمان ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے رمضان مہنگائی، کورونا  اور بےروزگاری کے سبب اذیت میں گزارا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بےحسی نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جبکہ دعوؤں کے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا  کہ حکومت نے کم آمدن والے اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی بالخصوص اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، اپنےحلقوں میں نادار اور کمزور طبقات کا خیال رکھیں۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا سےعوام کے بچاؤ کے لئے اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں۔

شہبازشریف نے ارکان پارلیمان سے ملکی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں، کارکنان کے جذبے اور نظریاتی وابستگی کو سراہا ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے  شہبازشریف کو رہائی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سیاسی انتقام کے جرأت مندانہ مقابلے پر پارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version