Advertisement

اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے دوپٹے کی خاص بات کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں اوراس ہی خوشی کے موقع پر اداکارہ کی کے گود بھرائی کی رسم کی گئی۔

اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم میں پہنا گیا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔آخر اداکارہ کے دوپٹے میں ایسی خاص بات کیا ہے؟

اداکارہ اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے دوپٹے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے دوپٹے پر 100 خصوصی پیغامات لکھے گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز کی گود بھرائی کے دوپٹے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر حسین نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیزائنر نے بتایا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص  دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔

Advertisement

اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

ڈیزائنر نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔

ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔

اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:

علم سب سے بڑی دولت ہے

اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں 

Advertisement

کسی سے لڑائی نہ کرو
اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو

لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے

گزشتہ روز اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

Advertisement

اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اداکار یاسر نے پوسٹ  کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔

یاسر حسین نے لکھا تھا کہ اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔

اداکار نے مزید  لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Next Article
Exit mobile version