Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی

کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرعوامی نیشنل پارٹی نے عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اس بار بھی عیدالفطر سادگی سے منائی جائیگی۔

مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی تمام عہدیداران اور کارکنان ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال میں واحد علاج احتیاط ہی ہیں، تمام عہدیداران و کارکنان احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منائیں اور دوسروں کو بھی آگاہی دیں۔

مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے مزید کہا کہ عید الفطر اپنوں کے ساتھ گھروں میں منائیں اور محفوظ رہنے کی کوشش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version