Advertisement

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ ثانیہ شمشاد نے فوٹو اینڈ ویڈٰو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم نے ایک راز چھپایا ہوا تھا اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب کو اس راز کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

ثانیہ شمشاد نے لکھا کہ اللہ ہمیشہ ہی ہم پر مہربان رہا ہے اور نوازنے کے مختلف طریقے اپناتا رہا ہے جو ہماری سوچ سے بھی بالاتر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس زندگی بدل دینے والے تحفے کیلئے ہم اللہ کے شکرگزار ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version