Advertisement

سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری

حج کے حوالے سے سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق عازمین حج کو ویکسینیشن کارڈ کے ساتھ انفرادی طور پر وزارت کے ذریعے بطور ثبوت پیش کرنا ہو گی جبکہ سعودی وزارتِ صحت کے ذریعے تسلیم اور منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک یکم شوال 1442 کو لی گئی ہو جبکہ دوسری خوراک سعودی عرب میں داخل ہونے سے قبل 14 ویں دن لینی ہوگی۔

ہدایات کے مطابق غیر ملکی زائرین کے لئے مملکت میں داخلے کے بعد تین دن کا قرنطین لازمی ہوگا جبکہ تمام تر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق حج مقامات پر پہنچنے سے قبل تمام ضروری دستاویزات بشمول میڈیکل سرٹیفکیٹ مکمل کرنے ہوں گے جبکہ ویکسین سند اور دستاویز لازمی موجود ہوں اور عازمین کو کووڈ 19 کے لئے اسکریننگ کروانی ہوگی۔

Advertisement

اہم ہدایات کے لئے سوشل میڈیا اور ٹور ایجنسیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ مخصوص پوائنٹس کا بندوبست بھی کیا جائے گا، کمروں اور ہوٹلوں میں ہجوم سے اجتناب کرنا ہو گا۔

ہدایات کے مطابق ہر حجاج کو کیٹرنگ کی انفرادی سہولت مہیا کی جائے گی اور عازمینِ حج کو جراثیم سے پاک بیگ میں پیک کنکریاں مہیا کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version