Advertisement

لاہور پریس کلب کے ممبران کیلئے اہم خبر

سترہ مئی سے لاہور پریس کلب میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب نے اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسینیشن کروانے کا اہتمام کیا ہے۔

ویکسینیشن کا سلسلہ 17 مئی بروز پیر سے شروع کر دیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر لاہور کیپٹن عثمان یونس اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے پریس کلب کا دورہ کیا اور یہ طے پایا کہ ویکسینیشن کا عمل 17 مئی سے شروع کر دیا جائے گا جس میں  کلب ممبران ، انکی اہلیہ اور 40 سال سے زائد عمر کے اہل خانہ شریک ہوں گے۔

 صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور گورننگ باڈی کے ممبران نے اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا کہ ویکسینیشن کے لئے روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کروانے کے لئے 16 مئی بروز اتوار سے لاہور پریس کلب میں کاﺅنٹر قائم کر دیا جائے گا اور ہر ممبر ویکسینیشن کے لئے خود اپنے اہل خانہ کو کاﺅنٹر پر رجسٹر کروائے گا۔

Advertisement

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے صحافیوں کی ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کے اقدام پر وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی کورونا وباء کے خلاف آگاہی مہم میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے لاہور پریس کلب کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کر کے لائق تحسین اقدام کیے ہیں اور صدر لاہور پریس کلب نے ممبران سے درخواست بھی کی کہ وہ کورونا وہاء سے بچاﺅ کے لئے جلد از جلد اپنی اور اپنے اہل خانہ کی ویکسینیشن کروائیں گے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور نے یقین دہانی کروائی کہ لاہور پریس کلب کے تمام ممبران اور انکے اہل خانہ کی مکمل ویکسینیشن تک لاہور پریس کلب ویکسینیشن سینٹر فعال رہے گا۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اور سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version