Advertisement

سائینو فام کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سائینو فام کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق ایس او پیز پر عملدر آمد سے کیسز میں کمی ہوئی ہے اور ایس اوپیز پر عملدر آمد کرنے پر عوام کے مشکور ہیں تاہم ابھی بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے ویکسینیشن ضرورکروائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی او سی کے اقدامات کے باعث کیسز میں کمی آئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ماسک کے استعمال اور کورونا ایس او پیز پرعملدر آمد جاری رکھنا ہے۔

Advertisement

فیصل سلطان نے کہا کہ 40 سے زائد عمر کے افراد کی 12 مئی سے کورونا ویکسینیشنز جاری ہیں اور سائینو فام بھی ویکسین سینٹرز پر دستیاب ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ جنھیں سائینو فام کی پہلی ڈوز لگی ہے ان کو دوسری ڈوز بھی لگے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version