Advertisement

محدود آمدنی والے جلد اپنے گھر کے مالک ہوں گے، عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو انتہائی محدود آمدنی میں کبھی اپنے گھر اور اپنی چھت کا سوچ کر آہ بھر کر رہ جاتے تھے، انشاء اللہ بہت جلد اپنے گھر کے مالک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیو لنک کا اجلاس ہوا ہے جس میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم کے تحت صوبے بھر میں 133 مقامات کی نشاندہی کرلی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ  32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیک وقت 10 مقامات پر اس تاریخ ساز منصوبے کا آغاز کریں گے۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ 14 لاکھ 30 ہزار روپے میں گھر دیا جائے گا جبکہ درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے دے گا، باقی رقم بینک آف پنجاب فراہم کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10 ہزار روپے ہوگی اور ایک برس میں گھر تعمیر کر کے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کے حوالے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں اس منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور کام جاری ہے جبکہ  چنیوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی، سرگودھا اور خانیوال سمیت 10 تحصیلوں میں کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کم آمدن لوگوں کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ ہے تاہم کم آمدنی والے شہریوں کے لئے سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کاموں کے لئے فراہم کر دیئے ہیں۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ اجلاس کے دوران  سیکرٹری ہاؤسنگ کے منصوبے کے بارے میں بھ بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری ،وزیراعلیٰ ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، این ایل سی و ایف ڈبلیو او کے نمائندے اور  متعلقہ حکام سول سیکرٹریٹ نے  شرکت کی  جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version