Advertisement

پاکستان ویکسینیشن میں دیگر ممالک سے سب سے پیچھے ہے، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ویکسینیشن میں دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کسی بڑی آزمائش سے بچنے کے لئے آکسیجن کی سپلائی کا موثرانتظام کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل سے جلد از جلد گزرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو ریلیف دینے سے متعلق حکومت کے اقدامات غیر موثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کو بروئے کار لا کر مفت ویکسینیشن بہت دشوار اور طویل مرحلہ ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ سیکٹرز اور این جی اوز کو اعتماد میں لے کر ویکسینیشن میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے وباء کے دوران قوم کی بھرپور خدمت کر کے ایک مثال قائم کی ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر آکسیجن سلنڈر، پلز آکسی میٹر اور آکسیجن جنریٹر سپلائیرز کی فراہمی موثر بنائے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں اب تک ایک فیصد لوگوں کو بھی  ویکسینیشن کی سہولت میسر نہیں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version