Advertisement

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں وزیراعظم نے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلاء کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف عالمی فورمز سمیت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے افغانستان سے افواج کی واپسی اور سیاسی حل کیلئے افغان دھڑوں کی طرف سے پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنمائوں نے کورونا وباء سے بچائو کیلئے ویکسین کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں کا فروغ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

دونوں رہنمائوں نے قریبی برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version