دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر جس نے ملکہ برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑدیا
دنیا میں بنایا گیا مہنگا ترین گھر نا ہی امریکا میں ہے اور نا ہی یورپ میں بلکہ دنیا کا مہنگا ترین گھر انڈیا کے شہر ممبئی میں موجد ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ 27 منزلہ بلڈنگ بزنس ٹائی کون مکیش امبانی کی ہے جو اینٹیلیا کے نام سے جانی جاتی ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اس گھر کی قیمت دو بلین ڈالر یعنی پندرہ ہزار کروڑ روپے ہے لیکن کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ دنیا کا مہنگا ترین گھر اینٹیلیا نہیں بلکہ بکھنگم پیلس ہے کیونکہ بکھنگم پیلس کی قیمت 5 بلین ڈالر ہے۔
لیکن بکھنگم پیلس ایک کراؤن پراپرٹی ہے جبکہ اینٹیلیا ایک پرائیوٹ گھر ہے ۔اگر یہ کہا جائے اینٹیلیا دنیا کا سب سے مہنگا ترین پرائیوٹ گھر ہے تو یہ غلط نہیں ہو گا ۔
اس عالیشان گھر میں ایسا کیا ہے جو یہ دنیا کا مہنگا گھر کہلایا جاتا ہے یہ آپ جانے گیں آج کی اس ویڈیو میں۔
اس گھر میں کئی کمرے ایسے ہیں جس کی چھتیں دوگنی ہے جس کی وجہ سے یہ 27 منزل عمارت 50 یا 60منزلہ عمارت کا منظر پیش کرتی ہے ۔
اینٹیلیا کے شروع کے 6 فلورز پہ ایک عالیشان کار پارکنگ ایریہ بنا ہوا ہے ۔اس کار پارکنگ ایریہ میں 170 کاریں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
آپ میں سے کچھ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ مکیش امبانی لگژری گاڑیوں کے بہت شوقین ہیں اور اُن کے پاس 168 گاڑیاں موجود ہیں۔
اس عالیشان کار پارکنگ ایریہ کے علاوہ اس گھر میں ایک کار سروس اسٹیشن بھی موجود ہے جہاں پر صرف امبانی فیملیز کی گاڑیاں سروس ہوتی ہیں ۔اگر گاڑی میں سفر کا موڈ نا ہو تو ہیلی کاپٹر کا آپشن تو ہر وقت موجود رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اینٹیلیا کی چھت پر تین ہیلی پیڈ بھی موجود ہیں۔
کار پارکنگ سے راستہ ایک شاہانہ لابی میں جاتا ہے جہاں پر ایک ، دو نہیں بلکہ پورے 9 ایلیویٹر موجود ہیں ۔
امبانی فیملی کے علاوہ اگر کوئی ان ایلیویٹر سے اوپر جانا چاہے تو یہ صرف اُس فلور پر ہی رُکتی ہیں جس کا ایکسیز ہو۔
اُس کے اُوپر دو فلورز پر مشتمل ایک سینٹر موجود ہے جہاں پر سوئمنگ پول جمنازیم ،جوس بار ،پلانٹس اسٹوڈیو اور یوگا اسٹوڈیو موجود ہے جیسے آپ اوپر بڑھیں گے آپ کو ایک اسپا سیلون اور مساج روم ملے گا۔
اُس کے ساتھ ہی ایک بہت بڑا عالیشان ہال موجود ہے جس کو مختلف ایونٹس کے حساب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انٹرٹینٹمنٹ کی بات کی جائے تو اس گھر میں ایک سینما بھی موجود ہے جہاں پر ایک وقت میں 50 لوگ بیٹھ کر مووی انجوائے کر سکتے ہیں۔
اس گھر میں بے شمار ٹیریسز اور بال کونیاں بھی موجود ہیں جہاں پر پلانٹیشن دیکھی جا سکتی ہے ساتھ ہی ساتھ اینٹیلیا کی دیواروں پر بھی پلانٹیشن دیکھی جا سکتی ہے جس کا مقصد گھر کی دیواروں اور گھر کے کمروں کو ٹھنڈا رکھنا ہے۔
ٹھنڈک کی بات ہو ہی رہی ہے تو یہ بھی سن لیں کہ جون جولائی میں ممبئی شہر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے تو اُس ہی وقت اینٹیلیا کے ایک حصے میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ہوتا ہے۔
جی ہاں اس گھر میں ایک ونٹر ونڈر لینڈ بھی ہے جو سلومو جینریٹرز کی مدد سے آرٹیفیشل برف بناتا ہے جہاں پر کڑکتی گرمی میں بھی برف کا مزہ لیا جا سکتا ہے۔
اس عالیشان آرکیٹیکچر کا ڈیزائن شکاگو کی فرم پیرکین اینڈ ویلز نے کیا ہے جبکہ انٹیرئیر کا ڈیزائن ایک آسٹریلین کپمنی سیمیکس گروپ نے کیا ہے۔
لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ چار لاکھ اسکوائر فٹ کی زمین صرف پانچ لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے یعنی مکیش امبانی ، اُن کی اہلیہ نیتا امبانی اور اُن کے تین بچے ۔
زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان پانچ لوگوں کی خدمت کے لیے اور اس عالیشان گھر کی دیکھ بھال کے لیے چھ سو لوگوں کا اسٹاف رکھا گیا ہے جس میں شیفز، کلینرز، ڈرائیورز ، سیکیورٹی اسٹاف ، الیکٹریشن اور پلمبرز شامل ہیں۔
ان چھ سو لوگوں کی رہاش کے لیے اینٹیلیا میں پورا ایک فلور ڈیڈیکیٹڈ ہے جہاں پر سارا اسٹاف رہتا ہے ۔
اس گھر میں زیادہ تر ماربل ، کرسٹل اور موتی استعمال کیا گیا ہے۔
دنیا جہاں کی انٹرٹینمنٹس اور سہولیات ایک ہی گھر میں ہونے کے ساتھ ساتھ اس گھر میں ایک مندر بھی موجود ہے اور کئی ہندو دیوتاؤں کے مجسمے بھی موجود ہیں۔
مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹری کے مالک اور چیئرمین ہیں اور وہ صرف انڈیا ہی نہیں بلکہ پورے ایشیا کہ سب سے امیر ترین انسان کہلائے جاتے ہیں۔
انڈیا جو آبادی کے حساب سے دوسرا بڑا ملک ہے اُس کی ایکسپورٹس کا بہت بڑا حصہ مکیش امبانی کرتے ہیں جو کے واقعی ایک بہت بڑی اچیومینٹ ہے اور اس ہی وجہ سے مکیش امبانی دنیا کے سب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں ۔
جی ہاں 52 ملین ڈالرز یعنی 3900 ارب روپے کے مالک مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر آتے ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ مکیش امبانی اتنی دولت کہاں خرچ کرتے ہیں تو اس ویڈیو کو لائیک کریں، اگر ایک لاکھ لائیکس آگئے تو میں اس پر بھی ویڈیو بنا لوں گی، اگر آپ اس گھر کے بارے میں مزید کچھ جانتے ہیں تو اس ویڈیو کے کامنٹ میں بتائیں ، ملتے ہیں اگلی شاندار ویڈیو میں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News