سائرہ یوسف کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہے۔
پوسٹس میں اداکارہ نے دلہن بنے سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک کالے لباس میں بھاری بھرکم جیولری کے ساتھ بھی تصویر جاری کی ہے۔
اداکارہ کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے سائرہ یوسف کی تصویر پر کمنٹ میں کہا لکھا کہ آپ بے حد دلکش و دل نشین ہیں۔
جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا یہ شوٹ تو انتہائی دلکش ہے۔
مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی خوبصورتی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سائرہ کے مداحوں نے ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے انہیں ملکہ بھی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔
سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

