حمزہ علی عباسی کی فیملی کی تصاویر کے سوشل میڈیا پرچرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ عباسی فیملی کی فیملی کی تصاویر کے سوشل میڈیا پرچرچے ہو رہے ہیں۔
نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی اور حمزہ عباسی کے ہمراہ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔
نیمل خاور کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں سابق اداکارہ نے عید کی مبارکباد دی۔
نیمل خاور نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصویر میں لکھا کہ ہماری طرف سے آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News