Advertisement

علی ظفر نے بھی مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر آواز بلند کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر آواز بلند کر لی ہے۔

گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے۔

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1392158237349273603?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1392158237349273603%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F925787

علی ظفر نے لکھا کہ میرے پاس اس دُکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ اس واقعے پر خاموشی افسوس ناک ہے، جاگو پیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔‘

Advertisement

 واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں۔

جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، 20 تباہ، 3 اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version