Advertisement

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماحولیات کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں، وزیراعظم نے ہمیشہ ماحولیات کے تحفظ کی بات اور اقدامات کئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ کا کام پڑوسی ملکوں سےمل کر امن قائم کرنا ہے، دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں اہمیت کی حامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہمارا ملک ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں آچکا ہے اب ہم بحران کی جانب بڑھ رہے ہیں ہمیں ایسے اقدامات لینے ہیں جن سے ہم آلودگی سے اس ملک کو محفوط کر سکیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے اقدامات لینے ہیں جن سے ہم آلودگی سے اس ملک کو محفوط کر سکیں ماحولیات کے حوالے سے ہماری کوشیشوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی مستقبل کی نسل کو بہتر قدرتی ماحول دینا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیاں اہم ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے مین بلین ٹری سونامی سے اس اقدام کا آغاز کیا اور اب ہم بلین ٹری سونامی کے بعد 10 ارب ٹری سونامی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version