Advertisement

کامیڈین علی گُل پیر نے علیزے شاہ کی پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین علی گُل پیر نے شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی پیروڈی ویڈیو بنائی ہے۔

کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے بنائی جانے والی پیروڈی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پیروڈی بنانے کے لیے علی گُل پیر کی جانب سے منتخب کیے گئے علیزے شاہ کے انٹرویو میں علیزے خود سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ وہ بچپن سے ہی مختلف تھیں اور اُن کی فیملی اُن کی پیدائش کے بعد ہی سمجھ گئی تھی کہ وہ الگ ہیں، وہ شروع ہی سے عادتوں سے متعلق بالکل اپنی فیملی جیسی نہیں تھیں۔

اس دلچسپ پیروڈی کو انٹرنیٹ صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی پسند کر رہے ہیں۔

اس سے قبل کامیڈین علی گُل پیر نے اداکارہ حنا الطاف کی پیروڈی ویڈیو بنائی تھی۔

 علی گُل پیر کی جانب سے حنا الطاف کی پیروڈی بنائی گئی تھی جو کہ انٹر نیٹ پر خوب مقبول ہوئی تھی۔

Advertisement

اس ویڈیو نے حنا الطاف کو بھی خوب قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا تھا ۔

Advertisement

علی گُل پیر نے حنا الطاف کے ایک انٹرویو پر یہ پیروڈی بنائی تھی۔

حنا الطاف اس انٹرویو کے دوران کھانے پینے سے اپنی رغبت کا اظہار کرتے ہوئے بتا رہی تھی کہ انہیں انڈے والا برگر اور حلوہ پوری جیسی غذائیں بہت پسند ہیں اور اگر کوئی اُن کا کھانا پوچھے بغیر کھا لے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔

علی گُل پیر نے اس انٹرویو پر اپنے روایتی انداز اور مستقل دوپٹے میں حنا الطاف کی نقل اتارتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ علی گُل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو بنا کر اُسے غیر معمولی شہرت پر پہنچا دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version