Advertisement

این سی او سی کی شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل

این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی) نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پرایس اوپیزکے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ایس او پیز کے یقینی نفاذ کے لئے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا،سی میں شامل نئے ممالک پر پابندیوں کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں بیماری کی تشخیص کےلئے سخت ایس او پیزکا اطلاق کیا جارہا ہے۔

Advertisement

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای اوربحرین سے کورونا مثبت کیسزپاکستان آنے کے بعد مخصوص لیبزکے ٹیسٹ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version