Advertisement

بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کی جانب مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش

بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی گئیں۔

 اداکارہ کترینہ کیف ، جیکولین فرنینڈس اور مادھوری نے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکاراؤں نے آنے والے سال کی بہتری کیلئے بھی دعا کی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں لکھا کہ آپ کے اور آپ کے پیاروں کو عید کی مبارک ہو۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ان سب کی طاقت، صحت اور امن کے لیے دعاگو ہیں جنہیں ان چیزوں کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ کی سنئیر اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ اداکارہ آنے والے سال کی بہتری کیلئے دعا گو بھی دکھائی دیں۔

Advertisement

https://twitter.com/MadhuriDixit/status/1393091658917371904?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1393091658917371904%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F926435

اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی تمام مسلمان مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

جیکولین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  ایک پوسٹ شیئر کی جس پر ’عید مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ تمام لوگوں کو عیدالفطر مبارک ہو اور آپ کی زندگی ہمیشہ پُرامن اور برکتوں والی رہے۔

جیکولین کی پوسٹ پر اُن کے مسلمان مداح بھی اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت سمیت دُنیا کے کئی ایشیائی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی آج متوقع، شرح سود میں تبدیلی کے امکانات کم
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version