ارمینا خان کی شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے مانچسٹر سٹی سینٹر میں شہید فلسطینی بچوں کی یادمیں شمعیں روشن کرنے کی اپیل کی کر دی ہے۔
اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم بروز اتوار شہید فلسطینی بچوں کی یادمیں شمعیں روشن کررہے ہیں ۔
اداکارہ نے کہا کہ برائے مہربانی ، آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ شرکت کریں۔
ارمینا خان نے شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں منعقد کی گئی اس تقریب کے وقت اور جگہ کی تفصیلات بھی بتائیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مانچسٹر میں موجود مسلم کمیونٹی کل سینٹ این اسکوائرمانچسٹر سٹی سینٹر پرشہید فلسطینی بچوں کیلئے شمعیں روشن کرےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

