ترک اداکار عثمان سوکوت فلسطین میں امن کیلئے دعا گو

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اداکاری کرنے والے ترک اداکار عثمان سوکوت فلسطین میں امن کیلئے دعا گو ہیں۔
اداکار عثمان سوکوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔
پوسٹ کی جانے والی تصویرکی کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ اب فلسطین میں امن کیلئے دعا کریں تاہم اس پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے بھی فلسطین میں امن کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

