Advertisement

سوڑا ڈیم کا منصوبہ علاقے کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا، عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سوڑا ڈیم کا منصوبہ علاقے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیمز بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سانگھڑ کے قریب سوڑا میں ڈیم کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیم کے منصوبے کو اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور ڈیم کی فیزیبلٹی اسٹڈی کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائےگا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کر کے زرعی اور آبپاشی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ سوڑا میں ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گا اور زرعی شعبے میں ترقی بھی ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیم کے منصوبے کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

سردار عثمان بزدار نے  منصوبے کے لئے علیحدہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاہم ورکنگ گروپ میں متعلقہ محکموں کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سوڑا میں ڈیم کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کرے گی اور ڈیم کی تعمیر سے فصلوں کے لئے بھی پانی دستیاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہر سال موسم برسات میں بارشوں کا پانی ندی نالوں میں جا کر ضائع ہوتا ہے، اس پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو سوڑا میں ڈیم بنانے کے تکنیکی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ ڈیم بنانے کے حوالے سے فیزیبلٹی اسٹڈی پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس، ایم ڈی نیسپاک، جی ایم نیسپاک اور چیف انجینئر نیسپاک نے شرکت کی  جبکہ سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم سے سیکرٹری زراعت،سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری لائیواسٹاک اورسیکرٹری ہاؤسنگ بھی  ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ جرمنی اور ترکی کے ماہرین نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version