Advertisement

معروف بھارتی اداکار کورونا کے باعث چل بسے

معروف بھارتی اداکار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار و ہدایت کار مادمپو کنجکٹن کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔

81 سالہ مادمپو میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کے شکار ہونے کی وجہ سے مادمپو بھارت کے شہر ترشور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ،اداکار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

دوسری جانب مادمپو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر 2001 میں اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا لیکن وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ معروف بھارتی ہدایت کار  مادمپو نے فلم ’کرونام‘ کے لیے بھی بہترین اسکرپٹ رائٹر کا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

گزشتہ روز تیلگو فلموں کے اداکار اور معروف ٹی وی میزبان تھمالا نرسمہا ریڈی کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

 45 سالہ اداکار چند روز سے کورونا کے باعث حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔

اداکار تھمالا نرسمہا کے انتقال پر متعدد شوبز فملی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے بھارت کے رئیلیٹی شو 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Advertisement

بگ باس 14 کی فاتح نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ روبینہ نے بتایا تھا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے، وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا نے شدت اختیار کی ہوئی ہیں اور دن با دن تیزی سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version