Advertisement

وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بیگم صفدر کی حالت “نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم” کے مترادف ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان سمیت پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، بیگم صفدر اعوان طفل تسلیوں سے اپنا دل بہلا رہی ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ فرار کی ناکام کوشش کے بعد شوباز شریف اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ جماعت پر مشتمل پی ڈی ایم کی سیاسی نابالغ بیگم صفدر اعوان پیپلز پارٹی سے جواب طلب کر رہی ہیں۔ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوششیں بیکار جائیں گی۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ موڈیز کی پاکستانی معیشت کی شرح نمو کے حوالے سے رپورٹ لیگی بیانیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کا ثمر ملکی شرح نمو میں 4 فیصد اضافے کی صورت میں نظر آنے لگا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version