Advertisement

ریکوڈک کیس: عالمی عدالت نے پاکستان کے حق میں‌ فیصلہ دے دیا

ریکوڈک کیس میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالدجاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے، روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے۔

اٹارنی جنرل خالدجاوید کا مزید کہنا تھا کہ ٹی سی سی قانونی چارہ جوئی کے اخراجات بھی ادا کرے گی،  ٹی سی سی کو اس آرڈر کے خلاف اپیل کی اجازت دی گئی ہے تاہم ہم اپیل کاسختی سے مقابلہ کریں گے۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان کو اخراجات کی مد میں 50 لاکھ ڈالر تک ادائیگی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اکسڈ نے12 جولائی 2019 کو 5.6ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا پاکستان نے5.6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرغیر ملکی بینک میں جمع کرانا تھے، حکم امتناع مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں درخواست دی۔

Advertisement

یاد رہے کہ عالمی بینک کے ایک ٹربیونل نے جولائی 2019 میں پاکستان کی طرف سے ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ ختم کرنے پر تقریباً چھ ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر ٹربیونل نے عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version