Advertisement

این اے 249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے، فیصل کریم

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ این اے 249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق  فیصلے کے خیر مقدم ہیں۔

 فیصل کریم کا کہنا تھا کہ امید ہے دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کر کے پی پی پی کو لیڈرشپ کی مبارکباد دی جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوس ناک تھا۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر این اے 249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟

Advertisement

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب این اے 249 میں ایک دوسری جماعت کی شکست واضح ہونے لگی ؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھاندلی کے ثبوتوں کے بغیر این اے 249 میں اگر دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پھر ہر انتخاب میں اس مثال کو بنیاد بنایا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ڈھائی سال سے دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں زیر التواء ہیں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن ان پر بھی غور کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version