Advertisement

پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی افغان صدر اشرف غنی اور مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل کی حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان موثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے بامقصد مذاکرات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب عمومی طورپر پرامن خطہ اور بالخصوص پرامن پاکستان ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بین الافغان قیادت کے تحت تمام فریقین کے اتفاق رائے کی بنیاد پر امن عمل کی حمایت کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی آئی ایس پی آر، برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version