ٹک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مدیحہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار مدیحہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کر دی ہیں۔
مدیحہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی ڈھولکی اور نکاح کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
ڈھولکی کی تصاویر میں ٹک ٹاک اسٹار مدیحہ خان نے ہرے رنگ کا سادہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی پھولوں کا زیور پہنا ہوا ہے ساتھ ہی ٹک ٹاک اسٹار کے ہاتھ میں خوبصورت مہندی بھی دیکھی جا سکتی ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
جبکہ ٹک ٹاک اسٹار مدیحہ خان کے شوہر نے اپنے نکاح میں سفید لباس کا انتخاب کیا۔
ٹک ٹاک کی دُنیا کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار مدیحہ خان کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں خوب مبارک باد دے رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک کی معروف جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دلکش تصویریں شیئر کی تھی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشی اعوان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مکرّم نے سفید شیروانی پہنی۔
دوسری جانب عاشی اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن بنے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گھونگھٹ ڈالا ہوا ہے۔
عاشی اعوان کے دوپٹے پر ’مکرّم کی دلہن‘ لکھا ہوا ہے۔
ٹک ٹاکر نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّٰہ‘ لکھا۔
واضح رہے مکرّم مغل نے اپنی اہلیہ عاشی کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

