Advertisement

بلاول بھٹو کا تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنما اشرف صحرائی کی دوران اسیری انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو  نے دکھ  کی اس گھڑی میں تحریک حریت اور بالخصوص سید علی گیلانی سے بھی افسوس کا اظہار  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے ہیرو اشرف صحرائی نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی آزادی کا خواب لئے اشرف صحرائی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں اور اس خواب کی تعبیر کی جدوجہد ہماری منزل ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی کشمیر کے مجاہد اشرف صحرائی نے وادی جنت نظیر کا مقدمہ لڑنے کا حق ادا کر دیا ہے ،اشرف صحرائی کی وادی کشمیر کے لئے جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنا ان کے قتل کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو نے  کہا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو کورونا وائرس کے دنوں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے پابندِ  رکھنا بھارتی حکومت کی سفاکیت کی انتہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جدوجہدِ آزادی کے فلسفے پر کار بند اشرف صحرائی کے انتقال پر لواحقین اور اہلیان کشمیر سے تعزیت کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version