Advertisement

عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ عراق پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی

عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچے جہاں بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراق کے نائب وزیر خارجہ، ڈاکٹر صالح التمیمی پاکستان میں عراقی سفیر حامد لفطہ، عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی اور عراقی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

دورہ عراق کے دورا ن وزیر خارجہ، عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ خصوصی ملاقات سمیت اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ہر سال “زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرین” کی مشکلات اور ان کی سہولت کے لئے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کریں گے۔

Advertisement

عراقی قیادت کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء عراق، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں مسلم ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ایک کڑی ہے۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورہ ء عراق سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version