Advertisement

موجودہ پابندیاں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہیں ،عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ پابندیاں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اس دوران شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کیا تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔

سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کیسز میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ عارضی پابندیاں بھی مزید بڑھ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان حالات میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور کورونا سے محفوظ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version