Advertisement

پہلے پی ڈی ایم اور اب ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے، شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پہلے پی ڈی ایم اور اب ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا ملک میں جاری بلا تفریق احتساب سے خائف ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ کرپشن اتحاد حکومتی کارکردگی سے پریشان ہو کر ایک بار پھر متحرک ہو رہا ہے، پی ڈی ایم کی جنگ عوامی نہیں کرپشن بچانے کی آخری امید ہے۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ ملک کی درست معاشی سمت کی وجہ سے تمام کرپٹ چیخنے پر مجبور ہوئے ہیں، مولانا اسٹیٹ بینک کے 16 ارب ڈالر ذخائر ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں؟

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو ڈالر مسلسل نیچے اور روپیہ مستحکم ہونے کی تکلیف ہے، مسلسل دس ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد ہونا پی ڈی ایم کے احتجاج کی وجہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ  سےمزاحمت یا مفاہمت کاعنوان غلط ہے، آئین کےدائرہ کارمیں ہرکسی کوجانا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 29مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہے ، تمام جماعتوں کی مشاورت سےمشترکہ لائحہ عمل طےکیاجائےگا، پی ڈی ایم کوعوامی قوت کےساتھ متحرک کیا جائے گا، عوام پر مسلط ناجائز حکومت کسی صورت قبول نہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا تھا کہ مہنگائی سے غریب کی کمر توڑ دی گئی ہے، آئندہ بھی حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں ، مرکزی مجلس شوریٰ کا موقف ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے، حکومت نے3سال میں ملک کودیوالیہ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version