Advertisement

بلڈ گروپس اور مخصوص امراض کے درمیان تعلق دریافت

سوئیڈن  میں کی جانے والی تحقیق نے بلڈ گروپس کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

 سوئیڈن میں ہونے والی کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہےخون کے مخصوص گروپس اور 49 بیماریوں کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اس تحقیق میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد اور ایک ہزار سے زائد امراض کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں تصدیق کی گئی کہ مخصوص بلڈ گروپس سے خون جمنے، جریان خون کے مسائل یا دوران حمل کے فشار خون کے زیادہ خطرے میں تعلق موجود ہے۔

یاد رہے کہ انسانی خون میں بنیادی عناصر تو یکساں ہوتے ہیں مگر اس میں کچھ مختلف چیزیں اسے 4 بلڈ گروپس میں تقسیم کرتی ہیں۔

Advertisement

چاروں بلڈ گروپس کو جو چیز ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے وہ اینٹی جنز یعنی ایسے پروٹین یا کاربوہائیڈریٹ جو خون میں شامل ہوکر اینٹی باڈیز بنانے کا عمل تیز کرتے ہیں۔

اس سے قبل کی جانے والی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ او بلڈ گروپ کے حامل افراد میں دل کی شریانوں کے امراض یا خون جمنے کا خطرہ کم ہوتا ہے مگر جریان خون کا امکان اے یا بی گروپ والے افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔

سوئیڈن میں ہونے والی کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی طبی تحقیق میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ دریافت کیا گیا کہ 49 امراض کا خون کے گروپس سے تعلق ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں تصدیق کی گئی کہ اے بلڈ گروپ والے افراد میں خون جمنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

جبکہ او گروپ والے افراد میں جریان خون کے امراض کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ او بلڈ گروپ کی حامل خواتین میں حمل کے دوران فشار خون کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا کہ بی بلڈ گروپ والے افراد میں گردوں کی پتھری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے حوالے سے محققین نے کہا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مزید تحقیق سے یہ تعین کیا جاسکے کہ مختلف بلڈ گروپس سے مخصوص امراض کا خطرہ بڑھتا ہے یا نہیں اور اگر ایسا ہے تو اس ممکنہ تعلق کی وضاحت کی جائے۔

مستقبل میں تحقیق میں ایسے میکنزمز کی نشاندہی کی ضرورت ہوگی جو اس تعلق کی وضاحت کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے امراض اور خون کے گروپس کے درمیان موجود نئے اور دلچسپ تعلق کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 جبکہ مستقبل کی تحقیقی رپورٹس کے لیے بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version