Advertisement

شام:  بشار الاسد چوتھی مرتبہ صدر منتخب

بشار الاسد

شام میں بشار الاسد 95 فیصد ووٹ لیکر چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے چوتھی مرتبہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، انھوں نے 95 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

صدر بشارالاسد چوتھی مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوں گے جبکہ ان کے مخالفین نے ان پر الیکشن میں دھاندلی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

صدر بشار الاسد کے مخالف دو اہم امیدوار بھی تھے جن میں سے ایک سابق وزیر مملکت عبداللہ سلام عبداللہ اور دوسرے مفاہمت پسند اپوزیشن رہنما محمد مہری تھے تاہم دونوں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے۔

الیکشن میں کامیابی پر بشارالاسد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک بار پھر کل سے امید اور شام کی تعمیر کے لیے کام شروع کرتے ہیں۔

Advertisement

صدر بشارالاسد نے کہا کہ انتخابات یہ واضح کرتے ہیں کہ طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کے باوجود بھی شام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

شامی پارلیمنٹ کے سربراہ نے نیوز کانفرنس کے ذریعے الیکشن میں بشارالاسد کی کامیابی کا اعلان کیا اور بتایا کہ الیکشن میں 14 ملین شہریوں نے حصہ لیا اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ 78 فیصد رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version