فائر ریسکیورز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فائر ریسکیورز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے پہ فائرر یسکیورز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے فائیرریسکیورز کی خدمات قابل صد تحسین ہیں۔
چوہدری پرویز نے کہا کہ آج کے دن ہم شہید فائر ریسکیورز کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
چوہدری پرویز کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ریسکیو 1122 کی سروس اور فائر ریسکیورز عوام کے لئے احساس تحفظ کی علامت ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی کامیابی ڈاکٹر رضوان نصیر اور محنتی ٹیم کے بدولت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو نے اعلیٰ تربیت اور ماڈرن فائر فائٹنگ سے کامیاب فائر آپریشن کیے ہیں۔
چوہدری پرویز نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ 58 ہزار آگ کے حادثات پر ریسکیو 1122 نے بہترین سروسز فراہم کی ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز نے مزید کہا کہ بروقت ریسپانس اور جدید فائر فائٹنگ سے 490 ارب سے زائد کے نقصان کو ہونے سے محفوظ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

