Advertisement

معروف بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے

معروف بھارتی اداکار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیلگو فلموں کے اداکار اور معروف ٹی وی میزبان تھمالا نرسمہا ریڈی کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

 45 سالہ اداکار چند روز سے کورونا کے باعث حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔

اداکار تھمالا نرسمہا کے انتقال پر متعدد شوبز فملی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 گزشتہ دنوں بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement

 تفصیلات کے مطابق سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا۔

واضح رہے بھارت کے رئیلیٹی شو 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بگ باس 14 کی فاتح نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکارہ روبینہ نے بتایا تھا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے، وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

Advertisement

روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا نے شدت اختیار کی ہوئی ہیں اور دن با دن تیزی سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version