پنجاب میں 24 مئی سے اسکول کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 16 اضلاع میں 24 مئی سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے 16 اضلاع میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا سے کم متاثرہ 16 اضلاع میں بہاولنگر،چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاؤالدین ،ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور ، ساہیوال ، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، وہاڑی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولز ہفتے میں 4 روز کے لئے کھلیں گے اور ایک طالبعلم دو روز اسکول جائے گا۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ورانہ اور غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

