Advertisement

فلسطین کاز کیلئے پاکستان مکمل حمایت کرے گا، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فلسطین کاز کے لئے پاکستان مکمل حمایت کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معصوم اور نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ فلسطینیوں نے دو ہفتوں سے بہادری کے ساتھ اسرائیلی قابض فوج کی بلا اشتعال بمباری اور گولہ باری کا مسلسل سامنا کیا ہے۔

فواد چوہدری نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی متعلقہ قراردادوں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 271 پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد 1969ء میں مسجد الاقصیٰ کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد منظور کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح نے رکھی تھی اور اب وزیراعظم اس پالیسی کے امین ہیں جبکہ پاکستان کے متعلقہ ادارے فلسطین کو کووڈ سے متعلقہ اور ایمرجنسی طبی امداد بھجوانے کے لئے فلسطینی سفارت خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے داخلی اور بین الاقوامی امور میں کبھی کسی ملک سے ڈکٹیشن نہیں لی بلکہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر فیصلے کئے ہیں اور پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version