چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے سائینو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں بذریعہ پی آئی اے آج پاکستان پہنچیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین پاکستان کی جانب سے چین سے خریدی گئی ہے، اس کھیپ کے پہنچتے ہی پاکستان میں حاصل کی گئی مجموعی ویکسین کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی۔
یاد رہے اس سے قبل کوویکس فیسیلیٹی کے تحت ایسٹرا زنیکا آکسفورڈ ویکسین کی بارہ لاکھ اڑتیس ہزار خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔
اس ضمن میں ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حکومت کے منصوبے کے مطابق ویکسین کی آمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کی برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News