Advertisement

صوبہ بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت

او جی ڈی سی ایل

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، منصوبے سے تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔

 ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباؤ 1300 پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) ہے۔ جندران ایکس4 کنویں کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور اس مشترکہ منصوبہ سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version