Advertisement

فلم ’رادھے‘ کو دیکھنا بھاری پڑ سکتا ہے؟

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق پیغام جاری کر دیا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انٹرنیٹ پر کچھ ویب سائٹس فلم ’رادھے‘ غیرقانونی طور پر دکھا رہی ہیں جو کہ جرم ہے۔

اداکار نے ٹوئٹ پر جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائٹس کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔

اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی سمجھنےکی کوشش کریں۔

Advertisement

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ آپ لوگ برائے مہربانی اس کام میں شامل نہ ہوں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی کارروائی کرے گا اور سائبر سیل کی کارروائی سے آپ کو بہت مشکلات ہوسکتی ہیں۔

فلم ’رادھے‘ ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد انٹرنیٹ پر ’فری ڈاؤن لوڈ‘ کے لئے دستیاب دیکھی گئی۔

اس سے قبل سلمان خان نے فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے فلم کو جائز طریقے یا صحیح پلیٹ فارمز پر دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے اداکار سلمان خان نے کہا تھا کہ ایک فلم بنانے میں کئی لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز
سعودی وفدکی پاکستان آمد کےموقع پر بول نیوز کی خصوصی نشریات
پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
Advertisement
Next Article
Exit mobile version