زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تا کہ محفوظ رہیں، چوہدری فواد

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تا کہ محفوظ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
چئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں، حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کر دیں اور زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تا کہ محفوظ رہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 11, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News