Advertisement

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2مئی سے 8 مئی تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی بارشوں کاسلسلہ صوبہ بلوچستان کو 2مئی سے 8 مئی تک متاثر کرے گا جس کے دوران آندھی، بارش، ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں.

بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات ،ژوب میں 2سے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس دوران تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ لسبیلہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن،مستونگ ،لورالائی میں  یکم مئی سے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، نصیر آباد ،جعفر آباد، جھل مگسی اور نوشکی میں یکم مئی سے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

نوشکی میں بارش سے خشک سالی کی شدت میں کمی واقع ہو گی. آوران، پنجگور ،کیچ، گوادر واشک، خاران ،چاغی میں یکم مئی سے 8تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version