Advertisement

فلسطین، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فلسطین، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں صدر مملکت نے 21 مئی کو فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے پر صدر جنرل اسمبلی کے کردار کو سراہا ہے۔

عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ نسلی امتیاز کی جديد صورت اسلامو فوبیا کے تدارک کے لئے بین الاقوامی تعلقات میں انصاف، اخلاقیات اور بردباری کے فروغ کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے معاشرتی اور معاشی اثرات کم کرنے کے لئے کورونا  ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وولکن بوزکر نے عارف علوی کو بین الاقوامی سیاسی، سماجی و معاشی امور پر لیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے خصوصی تقریب میں وولکن بوزکر کو ’’ ہلالِ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ بھی دیا، ایوارڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version