سندھ حکومت :کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نیا حکم نامہ 31 مئی تک قابل عمل ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بیوٹی پارلرز، شادی ہال، مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کاروبار صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا بھی فیصلہ ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ صوبے میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا جبکہ گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں ماسک لازمی قرار دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ 50 فیصد نشستوں پر مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہے اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں بلا وجہ آمدورفت پر پابندی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

