Advertisement

اداکارہ غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اداکارہ غنا علی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔

غنا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

 جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کی مہندی کی تصویروں کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی زندگی کی اس نئی شروعات پر غنا علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک اداکارہ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ ازیں غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version