Advertisement

اداکارہ جینیفر اینسٹن کی مداحوں سے درخواست

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکاہ نے بھارت میں تیزی سے بڑھنے والی کورونا کی صورتحال پر آواز بلند کر لی ہے۔

اداکارہ جینیفر اینسٹن نے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کوبھارت کی مدد کرنےکے لیے عطیات کرنے کی درخواست کی ہے۔

جینیفرنے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے انفیکشن کی دوسری لہر کی شدت نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ دنوں سےملک میں ہر روز نئے کیسزرپورٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ امریکئیر بھارت کے لئے فوری امدادکے لیے رقم جمع کررہی ہے۔

اس حوالے سے جینیفرنے لنک اور تفصیلات بھی شیئر کیں تاکہ لوگ اس مقصد کے لئے رقم کا عطیہ کرسکیں۔

یاد رہے کہ امریکئیر ایک عالمی این جی او ہے جو صحت اور ترقی کے کاموں پر مرکوز ہے اور غربت ، آفت یا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اس تنظیم کے بارے میں یہ آگاہی بھی دی۔

Advertisement

اداکارہ نے اس تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہیلتھ ورکرز کے لئے پی پی ای کٹس کی خریداری ، ادویات کی ترسیل اور ٹیلی ڈاک سپورٹ اور غربت میں رہنے والی کمیونٹیز کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تعلیم دینے میں رقم کا استعمال کرے گی۔

گزشتہ روز ہالی ووڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور گلوکارہ کیٹی پیری کی جانب سے بھارت کی مدد کی اپیل سامنے آئی تھی۔

اس حوالے سے اداکارہ کیٹی یپری نے فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ آپ لوگوں نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں سنا ہوگا جہاں اس بیماری کے کیسز کی تعداد روزانہ ایک نیا ریکارڈ بنارہی ہے۔

کیٹی یپری نے مزید لکھا تھا کہ اسپتالوں نے آکسیجن اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو اسپتال کے باہر مرتا دیکھ رہے ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر امداد دینے کے لئے تفصیلات بھی شیئر کی۔

علاوہ  ازیں  آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ریس ودرسپون نے بھی بھارت کی امداد کے لئے اپیل کی تھی۔

Advertisement

جبکہ بھارت کی شوبز شخصیات بھی فنڈز اور طبی سہولیات فراہم کر کے کورونا متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔

امریکہ، آسٹریلیا اور تائیوان سمیت کئی ممالک  آکسیجن، ویکسینز سمیت اہم ضروری اشیاء جلد از جلد بھارت پہنچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور اموات کے لحاظ سے بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارت میں کورونا سے کل اموات کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

مسلسل کئی روز سے بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

 جبکہ تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن سلینڈر مہیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو دم توڑتا دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 شمشان گھاٹ میں بھی اپنے پیاروں  کی آخری رسومات  ادا کرنے کے لئے باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version