Advertisement

شبلی فراز سے پنجاب کے وزیر برائے جنگلی حیات کی ملاقات

شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے پنجاب کے وزیر برائے جنگلی حیات و ماہی گیری سید صمصام علی شاہ بخاری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں فریقین نے کھارے پانی والی زمینوں پر جھینگوں کی افزائش اور ایکوا ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

[amazonad category=”Auto”]

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پاکستان میں ایکواکلچر کی صنعت کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ان منصوبوں میں قومی جی ڈی پی میں کئی ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک کو برآمدات سمیت جھینگوں کے ایکواکلچر کی مکمل ویلیو چین تیار کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے مقامی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ملک میں کھارے پانی والی اراضی کومناسب استعمال میں لایا جا سکے گا۔

چیئرمین پی سی ایس آئی آر اور ڈی جی فشریز پنجاب بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version