Advertisement

بھٹہ مزدورکے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا ظلم ہے،مریم اونگزیب

مریم اونگزیب کا کہنا ہے کہ غریب ترین اور استحصال کا شکار بھٹہ مزدور کے بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنا ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے بھٹہ مزدور بچوں کے تعلیمی وظاف ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب نے ملک اور معیشت کا بھٹہ بٹھا کر بھٹہ مزدوربچوں کے تعلیمی وظائف بھی بند کردئیے ہیں، اڑھائی کروڑ بچے پرائمری سکول سے باہر ہونے کی دنیا کی دوسری بڑی تعداد پاکستان میں ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا  حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا چینی دوائی، رنگ روڈ سے پیسے کھانے کے بعد غریب بچوں کے تعلیمی وظائف بھی کھا گئے ہیں؟، بجٹ میں مافیاز، کارٹیلز اور اے ٹی ایمز کو ٹیکس چھوٹ دے کر بھٹہ مزدوربچوں کی تعلیم کا بجٹ کھاگئے ہیں؟

مریم اورگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے قانون سازی سے بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کے حق کو تحفظ دیا تھا، شہبازشریف نے ان بچوں کوتعلیمی وظائف دے کر سکول میں داخلوں کی شرح بڑھائی تھی۔

انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ان بچوں کو تعلیم سے محروم کرکے اپنے کنٹینر والے تمام لیکچر بھول گئے ہیں؟، عمران صاحب کیا آپ کو بئھٹہ مزدور بچے نظر نہیں آتے؟ کہاں گیا آپ کا احساس ؟

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان غریب بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع چھین لینا مجرمانہ اقدام ہے، بھٹہ مزدور بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے، بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کے حصول کے بنیادی حق کا عمران صاحب احترام کریں، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے شہبازشریف نے لاکھوں بھٹہ مزدور بچوں کو سکول میں داخل کرایا تھا، یہ ہوتا ہے احساس۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version