Advertisement

فیس بک کا نیا فیچر سے آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟

فیس بک

فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے آڈیو رومز کے ساتھ ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔

[amazonad category=”Auto”]

 حال ہی میں آڈیو چیٹس جیسے کلب ہاؤس کافی مقبول ہوئے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپریل 2021 میں اپنی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب ان آڈیو فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے۔

فیس بک نےکلب ہاؤس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروائے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ یہ نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے۔

اس فیچر میں صارف کی بات چیت کو لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا اور اس کے علاوہ روم ہوسٹس دیگر افراد کو بھی بات کرنے کے لئے دعوت دے سکیں گے۔

فیس بک اس نئے فارمیٹ میں صارفین کو کلب ہاؤس کی جیسی سہولت فراہم کرے گا جس میں قوانین توڑنے والے صارفین کو رپورٹ کرسکیں گے۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ یہ فیچر فیس بک کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا اندازہ  اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایپ میں اس کو  نیوز فیڈ پر اسٹوریز سے اوپر رکھا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس نئے فارمیٹ میں کریٹئر فرینڈلی فیچرز جیسے اسٹارز خرید کے دیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی لائیو اسٹریمز سے آمدنی حاصل کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version