عالمی منڈی میں کھانے کی اشیاء مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، فوادچوہدری

فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں کھانے کی اشیاء مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا سےعلیحدہ نہیں لیکن ہماری قیمتیں بڑھنے کا تناسب دنیا سے کم رہا ہے۔
عالمی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاء اس وقت مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، پاکستان بھی دنیا سے علیحدہ نہیں لیکن ہمارے قیمتیں بڑھنے کا تناسب نہ صرف دنیا سے کم رہا بلکہ فی کس آمدنی میں اضافے نے مہنگائ کے اثرات کو کافی کم کیا ہے، اس کامیابی کی بنیادی وجہ کرونا وائرس کا کامیاب مقابلہ ہے pic.twitter.com/n0uP48vULp
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 10, 2021
انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی میں اضافے نے مہنگائی کے اثرات کو کافی کم کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کی بنیادی وجہ کورونا کا کامیاب مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

